ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیرون ملک جاکر ’ملک میں سب کچھ ٹھیک ہے‘ کہہ دینے سے حقیقت نہیں چھپتی: پرینکا گاندھی

بیرون ملک جاکر ’ملک میں سب کچھ ٹھیک ہے‘ کہہ دینے سے حقیقت نہیں چھپتی: پرینکا گاندھی

Thu, 07 Nov 2019 11:20:43    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے معاشی کساد بازاری (مندی) کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک جاکر ’ملک میں سب کچھ ٹھیک ہے‘ کہہ دینے سے حقیقت چھپائی نہیں جا سکتی ہے اور نہ ہی اس سے صورتحال میں کوئی بہتری آنے والی ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹوئٹ کیا، ’بیرون ممالک جاکر سب چنگا سی کہنے سے سب ٹھیک تو نہیں ہوجائےگا۔ کہیں سے بھی روزگار بڑھنے، نئے روزگار پیدا ہونے کی خبر نہیں آرہی ہے۔ نامی گرامی کمپنیوں نے اہلکاروں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ چنگا سی بولنے والے یکدم سے چپ کیوں؟‘

مودی حکومت پر بے روزگاری کے سلسلے میں حملہ کرنے والی پرینکا گاندھی واڈرا نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ کوگنیجینٹ کے بعد انفوسس بھی 12 ہزار اہلکاروں کی چھٹنی کرے گا۔


Share: